کبھی کبھی انسان اپنے ہی خوابوں سے ہار جاتا ہے۔
دھوکہ دینے والے اکثر وہی ہوتے ہیں
جن پر ہم سب سے زیادہ اعتبار کرتے ہیں۔
کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں جو وقت کے ساتھ نہیں
بلکہ تنہائی کے ساتھ گہرے ہو جاتے ہیں۔
ندگی ہمیں وہ نہیں دیتی جس کی ہم خواہش کرتے ہیں
بلکہ وہ دیتی ہے جس کا ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا۔
زندگی کی کتاب میں کچھ صفحات ایسے ہوتے ہیں
جنہیں چاہ کر بھی پلٹ نہیں سکتے۔
وہ خوش نصیب ہوتے ہیں جنہیں اپنی محبت
کا اختتام دیکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
یادیں وہ خزانہ ہیں جو خوشی کم اور دکھ زیادہ دیتی ہیں۔
دل کے ٹوٹنے کی آواز سنائی تو نہیں دیتی،
لیکن اس کا اثر زندگی بھر محسوس ہوتا ہے۔
زندگی ہمیں وہ نہیں دیتی جس کی ہم خواہش کرتے ہیں
بلکہ وہ دیتی ہے جس کا ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا